Home / چیچہ وطنی نیوز / چیچہ وطنی بازار سے کپڑے چوری کرکے رفوچکر ہونے والی تین عورتیں گرفتار
chichawatni news

چیچہ وطنی بازار سے کپڑے چوری کرکے رفوچکر ہونے والی تین عورتیں گرفتار

چیچہ وطنی (ظفر اقبال انصاری سے) چیچہ وطنی کے مین بازار میں واقع شو پیلس کے باہر بیٹھے کپڑے والے سے تین عورتیں کپڑا چوری کرنے کے بعد ایک اور دوکان سے کپڑا چوری کرنے کے بعد بازار سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔ پتہ چلنے پر دوکانداروں نے پیچھا کیا تو شہر والا پل دربار کے نزدیک سے پکڑ لیا۔ انکے ساتھ تین مرد بھی تھے۔ جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تلاشی لینے پر کپڑا بھی برآمد ہو گیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر چورنی خواتین کو حراست میں لے لیا۔ مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری آصف سعید چوہدری، راشد سعید بھلر، زین الحسن صدر صرافہ ایسوسی ایشن، رانا طاہر جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن اور مین بازار کے تاجروں نے ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین اور ساتھی تینوں مردوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے