Home / چیچہ وطنی نیوز / ساہیوال : سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ کی پبلک ٹرانسپورٹرز کو انسداد ڈینگی کے لیے اقدامات کی ہدایت
sahiwal news updates

ساہیوال : سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ کی پبلک ٹرانسپورٹرز کو انسداد ڈینگی کے لیے اقدامات کی ہدایت

ساہیوال (ملک دلاور سلطان سے) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راناغلام محسن صابرنے کہا ہے کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹرز اپنے بس اسٹینڈ اور ٹکٹ کاؤنٹرز پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگہی بینرز آویزاں کریں جبکہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی نمایاں جگہوں پر انسداد ڈینگی کے حوالہ سے پمفلٹ و بینرز چسپاں کئے جائیں تاکہ مسافروں کو ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگہی حاصل ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے پبلک ٹرانسپورٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ انسداد ڈینگی کے لئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر بھی تمام پبلک مقامات، جنرل بس اسٹینڈز و دیگر مقامات پر انسداد ڈینگی کے حوالہ سے آگہی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹز اپنی ٹرانسپورٹ اور اڈوں پر انسداد ڈینگی کے حوالہ سے ناصرف حفاظتی اقدامات کریں بلکہ عوامی آگہی کے لئے بھی حکومت ہدایات پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے