Home / چیچہ وطنی نیوز / یونیورسٹی آف ساہیوال میں الیکٹرانک کورس فائل پر سیمینار
uosahiwal edu pk

یونیورسٹی آف ساہیوال میں الیکٹرانک کورس فائل پر سیمینار

ساہیوال (ملک دلاور سلطان سے) اعلی تعلیمی اداروں میں ریسرچ پر توجہ دے کر ہی طلبا و طالبات کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے اور یونیورسٹیوں میں ریسرچ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے – یونیورسٹی آف ساہیوال میں تحقیق کے کام سے تعلیمی معیار میں اضافہ ہو گا اور یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر ہو گی –

یہ بات شعبہ ریسرچ اینڈ اینوویشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی نے الیکٹرانک کورس فائل پر ایک سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی –

انہوں نے بتایا کہ اس سیمینار کا مقصد اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور انہیں دنیا میں ہونے والے جدید تحقیق سے روشنا س کرانا ہے جس سے طلبا و طالبات کی بھی تحقیق میں بڑی مدد ملے گی –

ڈاکٹر وارث علی نے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ناصرافضل کی تعیناتی سے یونیورسٹی آف ساہیوال میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر بھی توجہ دی گئی ہے جس سے طلبا و طالبات کو اعلی تحقیقی مواد تک رسائی میسر آئے گی -انہوں نے بتایا کہ ریسرچ اینڈ اینوومیشن کا شعبہ دوسرے موضوعات پر بھی تحقیقاتی سیمینار کا انعقاد کرتا رہے گا جس سے طلبا و طالبات کی تحقیقاتی ضروریات مقامی سطح پر پوری ہونگی –

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے