Home / ساہیوال / ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف ساہیوال کی ڈگری کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
UOSAHIWAL

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف ساہیوال کی ڈگری کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

چیچہ وطنی نیوز: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف ساہیوال کی ڈگری کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمیشن نے یہ اعلان یونیورسٹی میں موجود نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا جس کے لئے کمیشن کے 3رکنی وفد نے یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا-

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اس فیصلے سے نہ صرف یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہو گیا بلکہ یونیورسٹی میں نئے شعبوں کے قیام کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے-

یونیورسٹی کی باضابطہ منظوری وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ناصر افضل کی شبانہ روز محنت کی مرہون منت ہے جنہو ں نے ساہیوال کے سب سے اعلی تعلیمی ادارے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا اور نئے شعبوں کے قیام کا منصوبہ بھی تیار کیا-

شہر کے تعلیمی اور سماجی حلقوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے یونیورسٹی آف ساہیوال کو ڈگری ایوارڈ نگ یونیورسٹی کا درجہ دینے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے سینکڑوں طلبا و طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے