Home / چیچہ وطنی نیوز / یونیورسٹی آف ساہیوال میں لیڈر شپ کے عنوان پر ورکشاپ
uosahiwal edu pk

یونیورسٹی آف ساہیوال میں لیڈر شپ کے عنوان پر ورکشاپ

ساہیوال (ملک دلاور سلطان) یونیورسٹی آف ساہیوال کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) اور محبت ٹریننگ ریسورٹ ساہیوال کے باہمی تعاون سے لیڈرشپ کے عنوان پر یونیورسٹی میں ایک روزہ عملی تربیت کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن کا مقصد جدید تحقیقات کی روشنی میں یونیورسٹی کے اساتذہ کرام کی قائدانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنا تھا تاکہ طلبا ٓ و طالبات کو بہترین علمی و فنی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی عملی تربیت بھی احسن طریقہ سے کر سکیں۔

اس ٹریننگ میں دلچسپ اور ذہن پرور ایکٹیوٹیز کو حصّہ بنا کر فیکلٹی ممبرز کو لیڈرشپ اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ جسمانی، ذہنی اور روحانی ترقی حاصل کرنے کے طریقے بتائے گئے۔

اس ٹریننگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر افضل اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور اسکی افادیت کو سراہا۔ تربیتی ورکشاپ کے انتظامی امور ڈاکٹر شہیرہ امین اور ڈاکٹر یاسر افتخار نے سر انجام دئے جبکہ QEC کی طرف سے ڈاکٹر امتیاز احمد خان نے اس ٹریننگ کے ریسورس پرسن محمد نواز کا شکریہ ادا کیا۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے