Home / چیچہ وطنی نیوز / ایف بی آر نے ٹیکس آسان ایپلی کیشن لانچ کر دی
tax asaan application

ایف بی آر نے ٹیکس آسان ایپلی کیشن لانچ کر دی

لاہور (قلمدان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عوام کی سہولت کے لیے ٹیکس آسان ایپلیکیشن لانچ کر دی ہے. سمارٹ فون کی اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ با آسانی اپنے سالانہ ٹیکس ریٹرنز اپنے ایندرائیڈ سمارٹ فون سے فائل کر سکتے ہیں.

وفاقی حکومت اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے اور عوام اور حکومت کے درمیان دوریوں کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے. قبل ازیں حکومت کی جانب سے اساتذہ کرام کی سہولت کے لیے ایک ایپلی کیشن لانچ کی گئی تھی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں.

حکومت نے یہ فیصلہ عوام کی شکایات کے پیش نظر کیا ہے جو ایف بی آر کے پیچیدہ سسٹم کو سمجھنے سے قاصر ہیں.

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے