Home / چیچہ وطنی نیوز / تعلیمی بورڈز کا اجلاس، جماعت ہشتم کے لیے نئےگریڈنگ سسٹم، اور سرٹیفکیٹ کی منظوری
GOVT MC HIGH SCHOOL CHICHAWATNI

تعلیمی بورڈز کا اجلاس، جماعت ہشتم کے لیے نئےگریڈنگ سسٹم، اور سرٹیفکیٹ کی منظوری

لاہور (قلمدان آن لائن) سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشدخان کی سربراہی میں صوبہ بھرکے چیئرمین تعلیمی بورڈوں کااجلاس منعقد ہواجس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق آٹھویں کابورڈامتحان 4مارچ 2020 سے شروع ہوگا اور 30 اپریل کونتائج کااعلان کیاجائیگا.

آٹھویں کے امتحان کے پہلے سال میں کمپیوٹربطوراختیاری مضمون شامل ہوگا، 8مضامین اورٹوٹل800 نمبرات ہونگے جن میں6 لازمی اور2اختیاری مضامین ہونگے، ہرمضمون 100 نمبروں پرمشتمل ہوگا، آٹھویں کے امتحان کی فیس وہی ہوگی جونویں کیلئے بورڈنے رکھی ہوئی ہے ، نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت گریڈنگ سسٹم کومتعارف کرایاجائیگا.

کامیابی کے تناسب کیلئے 45 فیصد حدمقررکی گئی ہے، آٹھویں کے بورڈ امتحان میں فیل ہونے والے امیدواروں کیلئے سپلیمنٹری امتحان کا انعقاد بھی کیاجائیگاتاہم اس امتحان میں فریش امیدوارداخلہ نہیں کراسکتے، انگلش، حساب، سائنس اوراردوکے4 لازمی مضامین میں پاس ہونے والے طلبہ نویں میں انرولمنٹ کیلئے اہل تصورہونگے بشرطیکہ اسی سال باقی فیل شدہ مضامین سپلیمنٹری امتحان میں پاس کریں ،

نویں کلاس کے امتحان میں آٹھویں کے کسی ایک فیل مضمون کے ساتھ کوئی بھی طالبعلم اہل نہیں ہوگا، آٹھویں کابورڈامتحان SLOs کی بنیادپرلیاجائیگا، پاس ہونے والے طلبہ کومجموعی طور پرڈی ایم سی کم سرٹیفکیٹ جاری کیاجائیگا.

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے