Home / چیچہ وطنی نیوز / ساہیوال : گزشتہ روز سے لاپتہ بچی بے ہوشی کی حالت میں بوائز سکول کے واش روم سے برآمد
chichawatni news in urdu

ساہیوال : گزشتہ روز سے لاپتہ بچی بے ہوشی کی حالت میں بوائز سکول کے واش روم سے برآمد

ساہیوال (سید طلال محاسن شاہی) رسولپورکالونی چک نمبر 90 نو ایل کے رہائشی (ف) کی 2سالہ بیٹی (م) گزشتہ روزلاپتہ ہوگئی جو آج صبح مقامی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے واش روم سے بے ہوشی کی حالت میں برآمد ہوئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایاکہ بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر سگریٹ سے داغے جانے کے نشان بھی پائے گئے ہیں۔ ورثاء ومحلہ داروں کے مطابق بچی 15ستمبرکوگھرسے لاپتہ ہوگئی تھی جس کی گمشدگی بارے مقامی پولیس کو بتایاگیا لیکن اس کی بازیابی کیلئے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

آج بھی اہلخانہ اور ہمسایوں نے بچی کی تلاش جاری رکھی اسی دوران سرکاری بوائز ہائی سکول کے واش روم سے بچی کو بے ہوشی کی حالت میں برآمدکرلیاگیا جس کے جسم پر متعددنشانات پائے گئے جن کے بارے میں قوی شبہ ہے کہ معصوم بچی کو جلتے ہوئے سگریٹوں سے داغاگیاہے۔
بچی کی بازیابی کی اطلاع ملنے پر تھانہ غلہ منڈی سے اختراے ایس آئی موقع پر پہنچا۔ بچی کو ڈاکٹری ملاحظہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے