Home / چیچہ وطنی نیوز / چیچہ وطنی : ڈی پی او نے بے گناہ شہری کو نجی ٹارچر سیل میں رکھنے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
sahiwal news

چیچہ وطنی : ڈی پی او نے بے گناہ شہری کو نجی ٹارچر سیل میں رکھنے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

چیچہ وطنی (نامہ نگار نوائے وقت سے) ڈی پی او ساہیوال نے تھانہ صدر چیچہ وطنی کے اے ایس آئی محمد منشا کی جانب سے بے گناہ شہری کو نجی ٹارچر سیل میں رکھنے کا نوٹس لے لیا ہے، ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب.

واضح رہے کہ تھانہ صدر چیچہ وطنی کے علاقے چک نمبر 39 بارہ ایل شاہ والی کالونی سے دو روز قبل محمد منشاء اے ایس آئی نے شبیر نامی شخص کو بغیر کسی مقدمہ کے گھر سے اٹھا لیا تھا۔گھر والے پتہ کرنے تھانہ صدر پہنچے تو بتایا گیا ادھر کوئی شبیر نامی بندہ نہیں لایا گیا۔

گھر والے ساری رات اور سارا دن پریشانی کے عالم میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔ جبکہ اے ایس آئی محمد منشاء غریب آدمی کو ساری رات سڑکوں پہ لیکر پھرتا رہا۔ پھر چک نمبر 13 گیارہ ایل میں بنائے گئے ٹارچر سیل پہ لے جا کر تشدد کرتا رہا اور سارا دن بھوکا پیاسا رکھا گیا۔ ویڈیو دیکھئے:

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے