Home / چیچہ وطنی نیوز / رانا وقاص کیس، کراس ورشن کے ملزمان بے گناہ قرار
chichawatni news

رانا وقاص کیس، کراس ورشن کے ملزمان بے گناہ قرار

چیچہ وطنی نیوز: 2 ستمبر 2018 بروز اتوار رات آٹھ بجے کے قریب طالب علم راہنما رانا وقاص خاں شادی کی تقریب میں جا رہا تھا کہ شہزاد قندھاری وغیرہ نے فائرنگ کر کے ہاؤسنگ کالونی روڈ پر رانا وقاص کو شہید کردیا تھا۔
جبکہ فائرنگ کے دوران مخالف گروپ کا شفیق ڈھڈی بھی زخمی ہوا، بعد ازاں وہ بھی جانبر نہ ہوسکا ۔
رانا وقاص سلیم کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تو شفیق ڈھڈی کے قتل کا مقدمہ بھی حسن عبدالرزاق، حسن سردار کمبوہ سمیت دیگر پر درج ہوگیا ۔
مقامی پولیس اور ہومی سائیڈ نے کراس ورشن کے ملزمان کو دوران تفتیش جائے وقوعہ پر موجود نا پائے جانے پر بے گناہ قرار دے دیا۔
اج بعدالت جناب ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی نے پولیس کے موقف کی تائید کرتے ہوئے حسن عبدالرزاق، حسن سردار اور دیگر کو بے گناہ قرار دے کر مقدمہ سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: چیچہ وطنی میں گینگ وار کی تازہ لہر 

نوٹ: چیچہ وطنی گینگ وار پر تین اقساط پر مشتمل ایک مفصل کالم بہت جلد چیچہ وطنی نیوز پر پبلش کیا جائے گا جس میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے