Home / ساہیوال / پاکپتن : عدالت میں پیشی سے روکنے کے لیے بہنوئی نے سالی کو قتل کر دیا
kamalia

پاکپتن : عدالت میں پیشی سے روکنے کے لیے بہنوئی نے سالی کو قتل کر دیا

پاکپتن (ساہیوال نیوز) عدالت میں پیشی سے روکنے کیلئے بہنوئی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے سالی کو قتل کر دیا، ملزم نے مقتولہ کو اغوا کیا تھا جس کو پولیس نے بازیاب کروایا، مقتولہ نے آئندہ پیشی پر عدالت میں بیانات قلم بند کروانے تھے، ملزم نے 8 ماہ قبل اپنی بیوی کو بھی قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاؤں ڈھکو چشتی کے رہائشی محمد جہانگیر کے گھر میں اعظم نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گھس کر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی سالی مبین بی بی کو قتل کر دیا۔

اخباری ذرائع کے مطابق ملزم اعظم نے مقتولہ کو اغوا کیا جس پر پولیس نے اسے بازیاب کروایا تھا۔ مقتولہ مبین بی بی نے آئندہ پیشی پر عدالت میں بیانات قلم بند کروانے تھے۔ ملزم نے اسے پیشی سے روکنے کیلئے قتل کیا۔

اخباری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے 8 ماہ قبل اپنی بیوی اور مقتولہ مبین کی بہن عظمیٰ بی بی کو بھی تشدد کر کے قتل کیا تھا جس کی قبر کشائی کا معاملہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزم اعظم سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے