Home / چیچہ وطنی نیوز / الیکشن کمیشن : مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست مسترد
maryam nawaz sharif

الیکشن کمیشن : مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (قلمدان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اہل قرار دیدیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا.

سماعت کے دوران ممبر خیبرپختونخوا ارشاد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا پارٹی صدارت پر فیصلہ الیکشن ایکٹ کے نافذ ہونے سے پہلے کا ہے، الیکشن ایکٹ میں نااہل سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں اس لیے مریم نواز پر پارٹی عہدہ رکھنے پر کوئی قانونی پابندی نہیں.

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازشریف ن لیگ کی نائب صدر برقرار رہیں گی.

واضح رہے کہ مریم نواز کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چار اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیاہے۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے