Home / چیچہ وطنی نیوز / چیچہ وطنی : ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کل بروز جمعہ کھلی کچہری لگائیں گے
DCO SAHIWAL

چیچہ وطنی : ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کل بروز جمعہ کھلی کچہری لگائیں گے

چیچہ وطنی (مقصود احمد سندھو سے) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو اور ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء تحصیل میونسپل کمیٹی جناح ہال میں مورخہ 20 ستمبر بروز جمعہ بوقت 3 بجے سہ پہر کھلی کچہری لگائیں گے.

جس میں عوام الناس کے مسائل سن کر ان کے حل اور ازالہ کے لیے فوری طور پر موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے. واضح رہے کہ چیچہ وطنی میں بلدیہ ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے صفائی ستھرائی کا نظام شدید متاثر ہے اور سڑکیں سیوریج کے بدبودار پانی سے بھری ہوئی ہیں. کھلی کچہری میں اس مسئلے کو اٹھائے جانے اور حل کی قوی امید ہے.

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے