Home / پاکستان / مسئلہ کشمیر پر ثالثی، بھارت کی تردید کے بعد امریکی مؤقف بھی آ گیا
kashmir issue america vs india

مسئلہ کشمیر پر ثالثی، بھارت کی تردید کے بعد امریکی مؤقف بھی آ گیا

اسلام آباد ( فورکے نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم مودی کی درخواست پر مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر بھارت کی جانب سے تردید کی گئی کہ نریندر مودی نے اس معاملے سے متعلق کوئی درخواست نہیں کی.

لیکن جب امریکی صدرکے مشیر برائے معاشی امورلیری کڈلوسے ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کے بیان پر صحافی نے سوال کیا تو انہوں نے اس پر واضح جواب جاری کر دیاہے ۔

امریکی صدرکے مشیر برائے معاشی امور سے صحافی نے سوال کیا کہ ”صدرٹرمپ نے کہا کہ مودی نے کشمیر پرثالثی کا کہا ہے، بھارت تردید کر رہا ہے؟“ آپ اس پر کیا کہنا چاہیں گے ؟

کشمیر کے مسئلے پرثالثی سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ نہایت نامناسب سوال ہے اس کا جواب آپ مائیک پومپیو یا جان بولٹن سے لیں ، امریکی صدر ٹرمپ بلاوجہ کوئی بات نہیں کرتے ہیں۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے