Home / Uncategorised / توہین رسالت کے مرتکب ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی
kamalia

توہین رسالت کے مرتکب ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

کمالیہ (نامہ نگار) توہین رسالت کے مرتکب ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 707 گ – ب کمالیہ کے نذیر احمد گجر نامی شخص نے گزشتہ برس شان رسالت میں گستاخی کی تھی، جس پر کمالیہ کے محمد اسلم خالد نے تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ نمبر 75/18 بجرم 295 سی درج کروا رکھا تھا.
گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ ریاض احمد نے ملزم نذیر احمد گجر کو سزائے موت سنا دی. اس موقع پر مدعی مقدمہ کے وکیل عارف علی چوہدری ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور کی حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے. دنیا کے عظیم پیغمبر اور محسن انسانیت کی شان میں گستاخی کسی بھی مسلمان کے لیے ناقابل برداشت ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے مقدمہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے. میں اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں کہ اللہ تعالی نے اس کام کے لیے مجھے چنا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے