Home / چیچہ وطنی نیوز / مسلح افراد کا وکیل کے چیمبر پر حملہ، فائرنگ سے چیمبر میں بیٹھا شخص سر میں گولی لگنے سے زخمی
burewala city

مسلح افراد کا وکیل کے چیمبر پر حملہ، فائرنگ سے چیمبر میں بیٹھا شخص سر میں گولی لگنے سے زخمی

حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 22جی ڈی کے رہائشی محمدعارف وغیرہ کے مویشیوں نے شفقت اور ارشد وغیرہ کی فصلوں کااجاڑہ کردیا جسکی شکایت شفقت نے محمد عارف سے کی تو محمد عارف اسکے بھائیوں عامر اورسہیل نے اسلحے اور کلہاڑی کے وار کرکے شفقت اور دوسرے ایک شخص کوشدیدزخمی کردیا جسکا مقدمہ نمبری299/19بجرم اقدام قتل تھانہ صدرمیں درج ھوا،

مقدمہ میں محمد عارف اسکے بھائی سہیل اور عامر چالان ھوکر جیل چلے گئے، محمد عارف چند روز قبل جیل سے ضمانت پر رہا ھوکر آیاتھا اورآج اپنے بھائی کی ضمانت کی تاریخ کاپتہ کرنے ضلع کچہری وکیل کے چیمبر میں بیٹھاتھا کہ دونامعلوم افراد نے سر میں گولی مارکر اسے شدیدزخمی کردیااور فرار ھوگئے، پولیس نے اطلاع ملتے ہی کاوائی شروع کردی ہے، جبکہ محمد عارف کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیاگیا ہے۔

sahiwal news

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے