Home / چیچہ وطنی / چیچہ وطنی نیوز: ہاوسنگ کالونی میں خواتین گینگ کی ڈکیتی

چیچہ وطنی نیوز: ہاوسنگ کالونی میں خواتین گینگ کی ڈکیتی

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے ہاؤسنگ کالونی میں رانا ندیم اصغر ایڈووکیٹ کی بہن کے گھر 77 ای میں 2 خواتین داخل ہو گئیں۔

جبکہ انکے ساتھی 2 مرد اور ایک معذور خاتون باہر کھڑے پہرہ دیتے رہے۔

خواتین نے گھر میں موجود خواتین کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ایک لاکھ پچیس ہزار روپے نقدی اور ساڑھے تین تولے طلائی زیورات لوٹا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔

پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔ سرکل چیچہ وطنی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں خوف وہراس پیدا ہو گیا ہے۔

اہلیان چیچہ وطنی نے ڈی پی او ساہیوال سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے