Home / چیچہ وطنی نیوز / گورنمنٹ کریسنٹ گرلز کالج میں عرصہ دراز سے بجلی کے پنکھے خراب

گورنمنٹ کریسنٹ گرلز کالج میں عرصہ دراز سے بجلی کے پنکھے خراب

چیچہ وطنی (سہیل حبیب مغل سے) گورنمنٹ کریسنٹ گرلز ڈگری کالج میں عرصہ دراز سے بجلی کے پنکھے بند ہونے سے طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے، کالج کی طالبات گرمی اور حبس میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں.

والدین کا کہنا ہے کہ طالبات کتابوں کو ہاتھ میں پکڑ کر خود کو ہوا دیتی ہیں ۔ جبکہ کئی طالبات گرمی اور حبس کی وجہ سے نڈھال ہو جاتی ہیں.

اکثر طالبات اسی وجہ سے کالج سے چھٹیاں کرنے پر بھی مجبور ہیں. طالبات کا تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا دشوار ہو چکا ہے.

والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کالج کے خراب پنکھوں کے مسئلے کا نوٹس لیں۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے