Home / چیچہ وطنی نیوز / ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن کی کاروائی، بیوہ خاتون کی 2 لاکھ 60 ہزار کی رقم واپس کروادی
farid town police station sahiwal in action

ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن کی کاروائی، بیوہ خاتون کی 2 لاکھ 60 ہزار کی رقم واپس کروادی

ساہیوال (رانا فرحان سعید سے) نوسر بازوں نے بیوہ خاتون کو پلاٹ کا جھانسہ دے کر اس کی کل جمع پونجی دو لاکھ ساٹھ ہزار روہے ہتھیالئے اور پلاٹ دینے سے انکاری ہو گئے.

خاتون نے ڈی پی او ساہیوال کی کھلی کچہری میں نوسربازوں کے خلاف درخواست دی جس پر ڈی پی او ساہیوال نے ایس ایچ او فرید ٹاؤن عابد بھلہ کو کاروائی کے احکامات جاری کئے. ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عابد بھلہ نے نوسر بازوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کے دو لاکھ ساٹھ ہزار واپس کروادئیے. اس موقع پرخاتون نے کہا کہ یہ میری کل اثاثہ رقم تھی. خاتون نے ڈی پی او ساہیوال اور ایس ایچ او فرید ٹاون کا شکریہ ادا کیا.

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے