Home / چیچہ وطنی نیوز / ساہیوال : رشتے سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم آصف کو 25 سال قید، ڈھائی لاکھ جرمانہ
farid town police station sahiwal

ساہیوال : رشتے سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم آصف کو 25 سال قید، ڈھائی لاکھ جرمانہ

ساہیوال ( علی رضا سندھو) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ میاں مدثر عمر بودلہ نے لڑکی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم آصف کو 25 سال قید سخت اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی.

استغاثہ کے مطابق 15 جون 2017 کو آصف نے لڑکی فرزانہ کا رشتہ اس کے والدین سے مانگا، انکار پر آصف نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا تھا.

پولیس تھانہ فرید ٹاون نے مقدمہ درج کر کے آصف اور اس کے کزن اسلم کو شبہ میں گرفتار کر لیا تھا، عدالت نے اسلم کو بری کر دیا۔ جبکہ ملزم آصف کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی.

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے