Home / چیچہ وطنی نیوز / انسداد ڈینگی کے لیے تمام ادارے الرٹ رہیں، ڈپٹی کمشنر ساہیوال
dc sahiwal press release

انسداد ڈینگی کے لیے تمام ادارے الرٹ رہیں، ڈپٹی کمشنر ساہیوال

ساہیوال (ملک دلاور سلطان سے) ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹو نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام محکمے الرٹ رہیں، انسداد ڈینگی کے لئے آگہی مہم چلائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات نرسریوں، کباڑ خانوں، ٹائر شاپس، تالاب، سروس سٹیشن، قبرستانوں سمیت سرکاری و نجی دفاتر اور رہائش گاہوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور جہاں ضروری ہو فوری سپرے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ کے تعین کے لئے از سر نو ضلع بھر میں سروے کیا جائے جبکہ ٹائر شاپس، جنک یارڈ، قبرستانوں سمیت دیگر مقامات کی رجسٹریشن کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹرز قائم کرکے الگ وارڈز او ر تربیت یافتہ سٹاف مقرر کیا جائے۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کے افسران نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے محکمانہ کارروائیوں بارے بریفنگ دی۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے