Home / چیچہ وطنی نیوز / چیچہ وطنی : کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور گلابی سنڈی کا حمہ، کاشتکار پریشان
cotton crop in chichawatni

چیچہ وطنی : کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور گلابی سنڈی کا حمہ، کاشتکار پریشان

چیچہ وطنی (سہیل حبیب مغل سے) چیچہ وطنی میں کپاس کی فصل پر ملی بگ، سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے حملے سے کپاس کے کاشتکاروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا اور پیداوار میں غیر یقین حد تک کمی کا اندیشہ،

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں کپاس کی خراب حالت کے پیش نظر کاشتکار پریشان ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کپاس کی امدادی قیمت کا فوری اعلان کرے. گندم کی فصل کے بعد کاشت کی گئی کپاس کی فصل پر غیر موزوں موسمی حالات کی وجہ سے ملی بگ، سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے حملے کی وجہ سے کپاس کی پیداوار خطرناک حد تک کم ہونے کا اندیشہ ہے. جس کی وجہ سے کپاس کا کاشتکار شدید مالی مشکلات کا شکار ہے.

کپاس کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ فصل کی بیماریوں سے متعلقہ تمام ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی ادویات استعمال کر چکے ہیں، لیکن موسمی تغیر و تبدل کی وجہ سے ادویات فصل پر اثر نہیں کر رہیں.

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے