Home / چیچہ وطنی نیوز / ماڈل منڈیاں کسانوں کی فلاح کے لیے بنائی جا رہی ہیں، کمشنر ساہیوال
commissioner sahiwal 2019 nadeem ur rehman

ماڈل منڈیاں کسانوں کی فلاح کے لیے بنائی جا رہی ہیں، کمشنر ساہیوال

ساہیوال (ملک دلاور سلطان) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے ڈویژن میں لگائی جانےوالی تمام مویشی منڈیوں میں خریدوفروخت کے لئے آنے والے افراد کو بنیادی سہولیات یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ماڈ ل مویشی منڈیاں بنانے کا واحد مقصد عام کسان کو لوٹ کھسوٹ سے بچانا ہے –

وہ یہا ں اپنے دفتر میں کمپنی کے بورڈ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایم ڈی احمد علی کے علاوہ متعلقہ افسران اور بورڈ ممبران نے شرکت کی –

انہو ں نے کہا کہ کسانوں اور آڑہتیوں کو چارے اور پانی کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام ٹھیکے مکمل شفافیت سے دیئے جائیں –

انہوں نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عارف والا کی منڈی مویشیاں کو کمیر سے واپس عارف والا منتقل کرنے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی جو تعمیراتی کام کی وجہ سے عارضی طور پر کمیر منتقل کی گئی ہے –

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے