Home / چیچہ وطنی نیوز / چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ساہیوال کا گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول چیچہ وطنی کا دورہ
chief executive officer education sahiwal

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ساہیوال کا گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول چیچہ وطنی کا دورہ

چیچہ وطنی (لیاقت نوید سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) ساہی وال سجاد اسلم نے آج گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچا وطنی کا اچانک وزٹ کیا۔ سکول میں اس وقت ڈینگی آگاہی کے سلسلے میں پرنسپل لیاقت علی نوید اور ٹیچر عباس حسین شاہ لیکچر دے رہے تھے۔ سکول پہنچنے پر سجاد اسلم نے ڈینگی سے بچاؤ پر معلوماتی لیکچر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نسلِ انسانی پر اللہ تعالیٰ نے نبیِ آخر الزماں کی صورت میں احسانِ عظیم کیا۔ ان کے نقشِ قدم پر چل کر اساتذہ اور طلبا ملکِ عزیز پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے سکول کی ڈینگی کمیٹی رپورٹ، صفائی کمیٹی رپورٹ اور دیگر رجسٹرز چیک کئے اور پرنسپل لیاقت علی نوید اور ڈپٹی ہیڈ ماسٹر رانا عابد علی کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا۔

پرنسپل لیاقت علی نوید نے انہیں بتایا کہ اس سال سکول کا میٹرک رزلٹ 88 فیصد رہا جس میں 100 سے زائد طلبا نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔ جبکہ نہم کلاس کا رزلٹ بھی شاندار رہا اور 9 طلبا نے 450 سے زائد نمبر حاصل کئے۔ اور مزید بتایا کہ اس سال گریڈ 8 کے امتحان میں سکول کے طالب علم حافظ محمد عمیر نے ضلع کے سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جس پر سی ای او سجاد اسلم نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے