Home / چیچہ وطنی نیوز / محکمہ تعلیم ساہیوال کی جانب سے PEC امتحانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی میں تاخیری حربے
education department sahiwal

محکمہ تعلیم ساہیوال کی جانب سے PEC امتحانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی میں تاخیری حربے

ساہیوال نیوز (بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم ساہیوال میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے لاکھوں روپے کے معاوضہ جات انتظامیہ تین ماہ سے دبائے بیٹھی ہے۔ جاری شدہ رقم پہ قبضے سے کس کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے؟ اساتذہ کا سوال۔

تفصیلات کے مطابق فروی 2019 میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر انتطام ہونے والے جماعت پنجم و ہشتم کے امتحانات کی مارکنگ ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کرام کو معاوضہ جات کی ادائیگی پنجاب بھر میں جون میں کی جا چکی ہے۔

لیکن ساہیوال کی دونوں تحصیلوں میں کئی مراکز کی لاکھوں روپے کی رقم محکمہ تعلیم ساہیوال دبائے بیٹھا ہے۔ اساتذہ کرام محکمہ تعلیم ساہیوال کے رویے سے سخت نالاں ہیں اور سوال اٹھا رہے ہیں کہ اس رقم کو بینکوں میں رکھوا کر کس کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے اور کون سود کھا رہا ہے؟

واضح رہے کہ ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں کل پانچ مراکز کی تقریبا 50 لاکھ رقم ابھی تک محکمہ اپنے پاس رکھے ہوئے ہے اور اساتذہ کرام کو ان کے معاوضہ جات ادا نہیں کیے جا رہے۔

ان مراکز میں گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول، گورنمنٹ رائے نیاز ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ کریسنٹ ہائی سکول شامل ہیں۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے