Home / چیچہ وطنی نیوز / اب ہر شخص گھر بیٹھے ٹیکس ریٹرن جمع کرا سکتا ہے، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیوساہیوال
chief commissioner inland revenue sahiwal news

اب ہر شخص گھر بیٹھے ٹیکس ریٹرن جمع کرا سکتا ہے، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیوساہیوال

ساہیوال ( عقیل اشفاق ، 26ستمبر 2019) چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ساہیوا ل شعبان بھٹی نے کہا ہے کہ ملکی آمدنی میں اضافے سے ہی عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی بر وقت فراہمی ممکن ہے ، صنعت کاروں اور تاجروں کو ٹیکس ادائیگی میں آسانی فراہم کرنے اور ان کی ضروری رہنمائی کے لئے ایف بی آر کا عملہ ہمہ وقت دستیاب ہے ، ہمیں چاہیے کہ اپنے ذمہ ٹیکس دیانتداری سے ادا کریں تا کہ ملکی وسائل میں اضافہ ہو اور ملک ترقی کر سکے –

وہ یہاں اپنے دفتر میں خصوصی بات چیت کر رہے تھے – انہوں نے کہا کہ ساہیوا ل ریجن نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2ارب روپے کے ٹیکس وصولی ہدف کا 107فیصد ٹیکس جمع کر لیا ہے جو ٹیکس دہندگان کے اعتماد کا مظہر ہے جبکہ پچھلے مالی سال سے یہ شرح 96فیصد سے زائد ہے –

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی رہنمائی اور انہیں ریٹرنز جمع کروانے میں آسانی فراہم کرنے کے لئے موبائل ایپ بھی لانچ کر دی ہے جس سے اب ہر شخص گھر بیٹھے ریٹرنز جمع کرواسکتا ہے -چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو شعبان بھٹی نے مزید کہا کہ ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے ایف بی آر مسلسل کوشاں ہے کیونکہ ملک کو موجودہ اقتصادی بحران سے نکالنے کا واحد حل یہی ہے کہ ہم اپنی آمدنی میں اضافی کریں اور بر آمدات کو بڑھائیں-

انہوں نے بتایا کہ ساہیوال ریجن کی بہترین ٹیکس کلیکشن پر ممبر ٹیکس اسلام آباد نے تمام عملے کو مبارکباد دی ہے اور کارکردگی کو دوسرے ریجنز کے لئے مشعل راہ قرار دیا ہے –

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے