Home / چیچہ وطنی / چیچہ وطنی: تھانہ صدر کے نواحی چک 110سیون آر میں چوری کی واردات
CHICHAWATNI NEWS

چیچہ وطنی: تھانہ صدر کے نواحی چک 110سیون آر میں چوری کی واردات

چیچہ وطنی نیوز (ظفراقبال انصاری سے)
تھانہ صدر کے نواحی چک 110سیون آر میں چوری کی واردات. 2 چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ روپے کا سامان اور دکان میں موجود نقدی چرا لی ۔
چورگذشتہ رات 1:50 پر خوشی محمد کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر دکان کے اندرداخل ہوا۔ چور نے دکان سے اڑھائی لاکھ روپے کا سامان کریانہ اور دراز میں موجود بھی نقدی چرا لی ۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چورکتنے آرام سے سامان تھیلوں میں پیک کررہا ہے ۔ خوشی محمد سابق کونسلر و چیئرمین عشر زکوۃ کمیٹی یوسی 48کے مطابق جب نماز فجر کے بعد دکان کھولنے لگے تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور دکان میں سے سامان چوری ہوچکا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع فوری طورپر پولیس کو دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تاہم ابھی تک فوٹیج سامنے آنے کے باوجود ملزم شناخت نہیں ہوسکا اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

One comment

  1. Barra satisfied chor hy. Patwari lagta hy

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے