Home / چیچہ وطنی نیوز / چیچہ وطنی : ہونہار فٹ بالر کا سعودیہ سے واپسی پر شاندار استقبال
chichawatni news

چیچہ وطنی : ہونہار فٹ بالر کا سعودیہ سے واپسی پر شاندار استقبال

چیچہ وطنی (ظفراقبال انصاری سے) چیچہ وطنی کے ہونہار فٹ بالر محمد صہیب انڈر 16 کا سعودیہ سے کوالیفائینگ راؤنڈ ایشیا کپ کھیلنے کے بعد واپسی پر پرتپاک استقبال ۔

اس موقع پر کوچ محمد غوث پی ٹی، رانا محمد ابوبکر منج چیئرمین ، محمد عارف بٹ اے ایس آئی، پی ٹی ظہیر احمدفاروقی، رانا جواد احمد اسسٹنٹ فزیکل ٹرینر، رانا محمد معاویہ ، محمد یاسر ، کپتان لالہ ابرار شاہین فٹ بٹ کلب چک نمبر111 سیون آر، ظفراقبال انصاری صدر تحصیل پریس کلب ، سینئر صحافی اعجاز احمد ، راناحسن وقاص سمیت فٹ بال ٹیم سمیت اہل علاقہ نے اوورہیڈ بریج اڈا فیصل موور پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

فٹ بالر محمد صہیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا پاکستان انڈر 16 فٹ بال کی ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لیے، میرے گاؤں اور چیچہ وطنی کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

ہماری ٹیم کوالیفائینگ راؤنڈ میں زبردست کھیلی، اگر حکومت فٹ بال پر خصوصی توجہ دے تو وہ وقت دور نہیں جب ہم فٹ بال کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنی کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ، میں اپنے کوچز، اساتذہ ، کپتان ، ٹیم ممبران اور والدین کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے مجھے آگے پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروے کار لائیں۔

اس موقع پر کوچ غوث نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کا ٹیلنٹ موجود ہے اگر فٹ بال کی قومی سطح پر بھر پور طریقے سے سرپرستی کی جائے تو یقینا پاکستان فٹ بال کی دنیا میں نمایاں نام بنا سکتا ہے ۔ صہیب کو بعد میں جلوس کی شکل میں گاؤں لے جایا گیا جہاں پر اہل دیہہ نے بھی محمد صہیب کا پرتپاک استقبال کیا۔

chichawatni sports news

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے