Home / چیچہ وطنی نیوز / چیچہ وطنی: اتائی کے غلط انجکشن سے مریض کی دائیں ٹانگ متاثر
chichawatni

چیچہ وطنی: اتائی کے غلط انجکشن سے مریض کی دائیں ٹانگ متاثر

چیچہ وطنی سٹی نیوز (ظفراقبال انصاری سے) ادریس چشتی نامی اتائی کے غلط انجکشن سے مریض کی دائیں ٹانگ متاثر ۔ تفصیلات کے مطابق کسووال کے رہائشی 55 سالہ محمد لطیف نے جوڑوں کی درد سے چھٹکارا پانے کیلئے دوہفتے قبل 107-110 سیون کے اتائی ادریس چشتی سے انجکشن لگوایاتھا۔

chichawatni doctors

اتائی ڈاکٹر کے انجکشن لگانے کے فوری بعد ہی 55 سالہ محمد لطیف کی حالت غیر ہوگئی۔ تکلیف بڑھنے پر محمد لطیف نے اتائی ادریس کو بتایا کہ اس کی ٹانگ میں شدید درد شروع ہوگیاہے ۔ جس پر اتائی نے مختلف قسم کے حربے استعمال کیے ۔
حالت مزید خراب ہونے پر کہا کہ انجکشن والی جگہ کا اچھی طرح مساج کریں اور گھر جا کر بھی یہ پریکٹس جاری رکھنا مگر اس کے باوجود کوئی فرق نہ پڑا ۔
55 سالہ لطیف کی دائیں ٹانگ انجکشن لگنے سے دن بدن سوکھ رہی ہے اور حرکت بھی نہیں کررہی۔ ادریس چشتی نامی اتائی نے بھینسوں کے باڑے میں کلینک بنا کر سادہ لوح مریضوں کو لوٹنا اور ان کی زندگیوں سے کھیلنا جاری رکھا ہوا ہے ۔
متاثرہ شخص اور گھر کے دیگر افراد نے وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ، کمشنر ڈویژن ساہیوال سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے