Home / چیچہ وطنی نیوز / مال منڈی مویشیاں کو فعال کرنے کے لیے خصوصی ٹیم کا دورہ
mall mandi chichawatni

مال منڈی مویشیاں کو فعال کرنے کے لیے خصوصی ٹیم کا دورہ

چیچہ وطنی (ملک دلاور سلطان سے) 28 کروڑروپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی ماڈل منڈی مویشیاں چیچہ وطنی کو فعال کر نے کے لئے خصوصی ٹیم کا دورہ، کام کے معیار کو چیک کیا اور خامیوں کو فوری دور کرنے کی ہدایت، کمیٹی کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کی-

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں تعمیر ہونے والی ماڈل منڈی مویشیاں کو فعال کرنے کے لئے کمشنر ساہیوال ندیم الرحمن کی ہدایت پر خصوصی کمیٹی نے تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا-

کمیٹی کی سر براہی ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کر رہے تھے جبکہ اس میں ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد، مینجنگ ڈائریکٹر احمد علی اور ایکسیئن بلڈنگ ذولفقار علی کے علاوہ بورڈ ممبران بھی شامل تھے –

کمیٹی نے تمام تعمیراتی کام کا دوبارہ معائنہ کیا اور متعدد خامیوں کی نشاندہی کر کے انہیں جلد درست کرنے کی ہدایت کی تا کہ جدید منڈی کو فعال بنایا جا سکے –

کمیٹی نے پانی کی سٹوریج کے لئے تعمیر ہونے والی ٹینکیوں کی کوالٹی بہتر بنانے، دروازوں اور کھڑکیوں کو درست کرنے، ان کے ہینڈل تبدیل کرنے اور سڑکوں کے معیار کو ٹیسٹ کر کے انہیں بہتر بنانے کی بھی سفارش کی –

کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ دیواروں اور چاردیواری کی تعمیر کو بھی بہتر کیا جائے – واضح رہے کہ منڈی کا باضابطہ افتتاح وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کر چکے ہیں اور بہت جلد یہاں پر جانوروں کی خریدوفروخت کا کام بھی شروع ہو جائے گا –

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے