Home / چیچہ وطنی نیوز / چیچہ وطنی : اوباش کی 14 سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار
chichawatni kassowal news

چیچہ وطنی : اوباش کی 14 سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

چیچہ وطنی (ظفر انصاری سے) چیچہ وطنی کے نواحی اڈا کسووال میں اوباش نوجوان نے گھر میں گھس کر 14 سالہ لڑکی کی عزت لوٹ لی، اس دوران اس کا ساتھی باہر پہرہ دیتا رہا، پولیس تھانہ کسووال نےمقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتا کرلیا.

تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 117 بارہ ایل کے رہائشی محمد رمضان کی 14 سالہ بیٹی الف گھر میں اکیلی تھی جبکہ اس کا باپ بکریاں چرا نے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اسی گاؤں کا رہائشی مدثر علی گھر میں گھس گیا اور الف کو زبر دستی کمرے میں لے جاکر بے آ برو کر ڈالا، جبکہ اسکا ساتھی قیصر باہر پہرہ دیتا رہا.

پولیس تھانہ کسووال نے متاثرہ لڑکی کے ماموں محمد انور سکنہ حسن بستی اقبال نگر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم مدثر علی کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کے ساتھی ملزم قیصر کی تلاش جاری ہے.

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے