Home / چیچہ وطنی نیوز / چیچہ وطنی : وزیراعظم کے پروگرام سرسبز وشاداب پاکستان کی دھجیاں بکھیر دی گئیں
chichawatni jungle corruption

چیچہ وطنی : وزیراعظم کے پروگرام سرسبز وشاداب پاکستان کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

چیچہ وطنی (ظفراقبال انصاری سے) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سرسبز وشاداب پاکستان مہم کا خواب چیچہ وطنی میں زوال پذیر محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر ارشد نعیم اور گارڈ محمد یاسر کی مبینہ ملی بھگت سے 100 کے قریب درخت کاٹ دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ پر واقع اڈا غازی آباد پر ڈیڑھ سال پہلے لگائے گئے درخت ایک ٹاؤن کو فائدہ پہنچانے کی خاطر کاٹ دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق چھوٹے درخت ابھی چھاوں دینے کے قابل ہوئے تھے کہ بے دردی سے ٹاؤن مالکان سے ساز باز ہوکر کاٹ کر محمکہ کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا گیا.

دوسری طرف حکومت سرسبز وشاداب پاکستان مہم پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے اور محمکہ کا عملہ اپنے ہی ہاتھوں سے لگائے گئے درخت کاٹ رہا ہے۔

corruption in chichawatni jungle

خبر شائع ہونے پر ڈی ایف او محمد فیاض بلوچ کا فوری ایکشن ، ٹاؤن مالکان کو تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے