Home / چیچہ وطنی نیوز / چیچہ وطنی : ناکہ لگا کرلوٹتے 6 ڈاکوؤں پر دیہاتیوں کا حملہ، ایک گرفتار
sahiwal news

چیچہ وطنی : ناکہ لگا کرلوٹتے 6 ڈاکوؤں پر دیہاتیوں کا حملہ، ایک گرفتار

چیچہ وطنی (ملک جاوید علی سے) تھانہ صدر چیچہ وطنی کے علاقے چک نمبر 18 سیون سی آر میں 6 ڈاکو تین موٹر سائیکلوں پر ناکہ لگا کر دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹ رہے تھے۔

لٹنے والوں کے شوروغل ڈالنے پر مقامی لوگ اکٹھے ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے پیچھا کر کے ایک ڈاکو اور موٹرسائیکل پکڑ لیا۔ باقی پانچ ڈاکو بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ پٹرولنگ پولیس اور تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر ایک ڈاکو کو حراست میں لے کر موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔ پکڑے جانے والے ڈاکو کا تعلق چک نمبر 110 سیون آر سے بتایا جاتا ہے۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے