Home / چیچہ وطنی / چیچہ وطنی نیوز: نہروں کی سالانہ بھل صفائی نہ ہو سکی

چیچہ وطنی نیوز: نہروں کی سالانہ بھل صفائی نہ ہو سکی

چیچہ وطنی نیوز : تحصیل بھر کی نہروں کی بھل صفائی نہ ہونے کے باعث ٹیل کے آبادکار اپنی زمینیں سیراب کرنے کیلیے پریشان حال ہیں۔

نہروں کی سالانہ صفائی اور مرمت سے آبی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ، زرعی ماہرین۔

نہروں میں بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیل کے کاشتکار نہری پانی سے محروم رہ جاتے ہیں۔

ٹیل پر واقع زمینوں میں مسلسل زیر زمین پانی کے استعمال سے زمینوں کی پی ایچ ویلیو بڑھ جاتی ہے۔

زمین کی پی ایچ ویلیو بڑھنے سے زمین کی زرخیزی میں کمی واقع ہو جاتی ہے، زرعی ماہرین۔

سالانہ مرمت اور بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نہریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔

نہروں کی سالانہ مرمت اور بھل صفائی سے غفلت برتنے والے ملازمین مجرمانہ فعل کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔

نہروں کی عدم صفائی و مرمت سے نہری پانی کا بہت بڑا ذخیرہ ضائع ہو جاتا ہے۔

کٹاو کی وجہ سے نہروں کے پشتے کمزور ہوکر ٹوٹ جاتے ہیں جسکی وجہ سے کاشتہ فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
رپورٹ: سہیل حبیب مغل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے