Home / چیچہ وطنی / چیچہ وطنی نیوز: حیات آباد سے 13 سالہ لڑکا لاپتہ ہو گیا
CHICHA WATNI NEWS

چیچہ وطنی نیوز: حیات آباد سے 13 سالہ لڑکا لاپتہ ہو گیا

چیچہ وطنی کے علاقہ حیات سے 13سالہ حسنین انور گلی نمبر 16 سے لاپتہ ہو گیا. والدہ کے مطابق میں نے اپنے بیٹے حسنین کو آخری بار 2 بجے گلی نمبر 16 گھر کے باہر دیکھا ۔ مساجد میں اعلانات.
والد ڈاکٹر انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ابھی 5 گھنٹے کا وقت گزر چکا ھے لیکن ہمارا بچہ ابھی تک گھر نہیں آیا، حسنین نے کیمل کلر کی شلوار قمیض اور بلیک کلر کی جیکٹ پہنی ہوئی ھے اور عینک لگی ہوئی ھے .
ہماری ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء ، ڈی ایس پی چیچہ وطنی ملازم حسین ، اور ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور سے درخواست ہے کہ ہمارے بچے کو جلد از جلد تلاش کیا جائے ۔

جبکہ اس حوالے سے ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ہم نے ٹیم تشکیل دے دی ھے، بچے کو تلاش کر رہے ہیں. مزید ہم اس کیس کا ہر زاویے سے جائزہ لیں رہے ہیں کہ بچہ کس وجہ سے لاپتہ ہوا ۔

رپورٹ طاہر جواد ملک چیچہ وطنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے