Home / چیچہ وطنی نیوز / چیچہ وطنی : رائے نیاز ہائی سکول کا طالبعلم اغوا کے بعد بازیاب
abducted student recovered in chichawatni

چیچہ وطنی : رائے نیاز ہائی سکول کا طالبعلم اغوا کے بعد بازیاب

چیچہ وطنی (ظفراقبال انصاری سے) چیچہ وطنی تھانہ سٹی پولیس کی بروقت کارروائی، 9 ویں کلاس کا طالب علم اغوا کے بعد بازیاب، دو ملزمان گرفتار۔ جبکہ تیسرا ملزم فرار.

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ رائے نیاز ہائی سکول بلاک نمبر آٹھ سے نویں جماعت کا طالب علم محم سہیل چھٹی کے بعد گھر جانے کیلئے نکلا تو تین موٹر سائیکل سوار ملزمان رانا چاند ، تیلی اور ایک نامعلوم نے زبردستی مار پیٹ کر موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔

مغوی محمد سہیل کو بعد میں چوک بلاک نمبر 8 میں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد تینوں موٹر سائیکل سوارملزمان مغوی محمد سہیل کوجناح ٹاؤن لے گئے ۔ جس کی اطلاع موقع پر موجود دیگر طلباء نے مغوی کے والدین کو دی۔

واقعہ کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی محمد عباس نیازی انسپکٹر نے جناح ٹاؤن سے دو ملزمان کو پکڑ لیا۔ جبکہ تیسرا نامعلوم ملزم مغوی سہیل کو وہاں سے لے جانے میں کامیاب ہوگیا اور پکڑے جانے کے ڈر سے جی ٹی روڈ چک نمبر110 بارہ ایل کے قریب پھینک کرفرار ہوگیا ۔

وہاں پر موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ کوئی موٹر سائیکل سوار شخص ایک لڑکے کو پھینک کرفرار ہوگیا ہے۔ جس پر تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مغوی محمد سہیل کو اپنے تحویل میں لیکر ورثاء کے حوالے کردیا ۔پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے، ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سکول ٹائم میں کچھ طلباء کا جھگڑا بھی ہواتھا۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے