Home / چیچہ وطنی نیوز / چیچہ وطی بلدیہ ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم، شہر کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل
tma chichawatni

چیچہ وطی بلدیہ ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم، شہر کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل

چیچہ وطنی (یاسر مغل سے) میونسپل کمیٹی کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم ، افسران کی نا اہلی سے بلدیہ ملازمین کو ماہ ستمبر کی تنخواہیں جاری نا ہو سکیں, ملازمین بچوں کی سکول فیس اور مہنگائی کے اس دور میں گھریلو اخراجات پورے نا ہو سکنے پر انتہائی ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی.

تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات ٹھپ ہو کر رہ گئے، سڑکوں پر سیوریج کے گندے پانی کے ڈیرے. حیات آباد کالونی سے ملحقہ آبادی رضا ٹاؤن میں سیوریج ابلنے سےخالی پلاٹ جوہڑ میں تبدیل ۔گندہ پانی سڑک پر نکلنے سے بیگم شہناز روڈ کی طرف آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔جوہڑ کی بدولت مچھروں کی یلغار اور بدبو کا راج ۔

حیات آباد اور چیمہ ٹاؤن کی سڑکوں پر بھی سیوریج کے پانی کے ڈیرے، کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملازمین نے فوری تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے