Home / چیچہ وطنی نیوز / کیا آپ چیچہ وطنی کے بلدیپ سنگھ کو جانتے ہیں؟
okanwala bangla

کیا آپ چیچہ وطنی کے بلدیپ سنگھ کو جانتے ہیں؟

تحریر: ارشد فاروق بٹ

جنم بھومی سے محبت بھی کیا چیز ہے۔ انسان کو ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھے بھی اس کی خوشبو اپنی طرف بلاتی رہتی ہے۔

لیکن نفسانفسی کے اس مشینی دور میں تلاش معاش نے انسان سے اس کا بچپن ، جوانی، روایات اور خوشیاں تک چھین لی ہیں۔

خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنی روایات کو زندہ رکھا اور مٹی کی محبت کو مشینوں کے شوروغل میں مٹنے نہ دیا۔

پردیس میں بسے بلدیپ سنگھ بھی ایسے ہی ایک محب وطن ہیں جو سال میں دو بار کینیڈا سے چیچہ وطنی کے ایک نواحی گاوں 88 بارہ ایل میں اپنے آبائی گھر آتے ہیں۔

اج بھی ان کے دل میں اپنے آبائی گھر کے لیے اتنی ہی محبت ہے۔ اپنے گھر کو دیکھنے کے بعد ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگتے ہیں جس کی اب صرف ایک دیوار باقی ہے جس کو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔

بلدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ اج بھی ان کو وہ سب یاد ہے جب انہوں نے یہ گھر بنایا تھا۔ تقسیم کے بعد ان کو وہ گھر چھوڑنا پڑا اور اس کے بدلے میں ان کوانڈیا کے ضلع فیروزپور تحصیل زیرہ میں زمین دی گئی۔

انڈیا میں آباد ہونے کے کچھ عرصے بعد بلدیپ سنگھ اپنی فیملی سمیت کینیڈا چلے گے۔

اب بلدیپ سنگھ سال میں دو بار اپنے دونوں گھروں میں آتے ہیں اور بچپن کی یادوں ، دوستوں سے ملاقاتوں کے بعد ان قیمتی لمحات کی گٹھڑ ی باندھے دوبارہ زندگی کے سفر پر روانہ ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والے ساجد جاوید برطانوی وزارت عظمی کی دوڑ میں شامل

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے