Home / چیچہ وطنی نیوز / اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کی چونیاں واقعے کے پیش نظر ایجوکیشن افسران کو ہدایات
education department sahiwal

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کی چونیاں واقعے کے پیش نظر ایجوکیشن افسران کو ہدایات

ساہیوال (عقیل اشفاق سے) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سفیان دلاور نے چونیاں میں بچوں کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعات کے پیش نظر محکمہ تعلیم کے تمام افسران اور سکول سربراہان کو کہاہے کہ وہ بچوں کو تربیت دیں کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا کسی اجنبی کی طرف سے غلط طرز عمل کی اطلاع متعلقہ ٹیچرز کو دیں تا کہ فوری کارروائی کی جا سکے –

سی ای او ایجوکیشن کے نام ایک خط میں انہو ں نے کہا کہ بچوں کا تحفظ اور انہیں غلط عناصر کی دسترس سے بچانا اساتذہ اور والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی بھی ذمہ داری ہے اور ہمیں ایسے کسی شخص کے بارے میں فوری اطلاع دینی چاہیے جس کا رویہ مشکوک نظر آئے –

اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کو اس اہم معاملے کے بارے میں مکمل آگاہی دیں اور انہیں چوکس رہنے کی ہدایت کریں –

About Farooq

Arshad Farooq has been an Urdu Columnist, feature writer and blogger for 10 years. Has has done masters in English and Journalism from Bahauddin Zakariya University Multan, Punjab, Pakistan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے